مٹی کے مکین از عینی عرفان ۔ سرکار پبلشرز

عینی عرفان کے افسانے سچ میں چونکا دینے والے ہوتے ہیں۔
 ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان کے افسانے جہاں نسائیت کا رنگ لیے ہوئے ہیں وہیں مرد کے کرب کا بھرپور اظہاریہ بھی ہیں۔ افسانوں کا پلاٹ، ان کی بُنَت اور اسلوب سب اعلیٰ درجے کے منجھے ہوئے لکھاری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کے قلم کا سفر نہایت شاندار طریقے سے جاری و ساری ہے۔ اگرچہ یہ ان کے افسانوں کی پہلی کتب ہے لیکن پختگی سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ دہائیوں سے افسانے لکھ رہی ہیں۔ ان کو موجودہ عہد کی نمائندہ افسانہ نگار کہنے میں کوئی مبالغہ آمیزی نہ ہو گی۔
اللہ ان کے قلم کی تازگی یونہی برقرار رکھے۔ آمین 
صاحبزادہ روفی سرکار۔ ملتان۔

کتاب منگوانے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔ 
03004228864 
#roofisarkar #sarkarpublishers 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !