ڈیمانڈ اور سپلائی ۔ جویریہ ساجد

Sarkar Publishers
دنیا میں دو طرح کے پیدا واری نظام ہیں۔

ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی جنریٹ کی جائے
دوسرا سپلائی کے مطابق ڈیمانڈ جنریٹ کی جائے۔
اول الزکر میں جیسی اور جتنی ڈیمانڈ ہوتی ہے اتنی اور ویسی ہی سپلائی تیار کر دی جاتی ہے۔ جیسے گندم، آٹا، چاول، چینی، ٹیکسٹائل، وغیرہ
آخر الذکر میں سپلائی لائی جاتی ہے اور پھر مارکیٹنگ کے زریعے اس کی ڈیمانڈ پیدا کی جاتی ہے جیسے کوک ، پیپسی، برگر، پیزا وغیرہ۔

ہمارے یہاں پندرہ سال پہلے سے لڑکے والوں کی طرف سے یہ ٹرینڈ سامنے آیا کہ
پڑھی لکھی لڑکی چاہیے جو مرد کے شانہ بشانہ چل سکے
جاب والی چاہیے جو گھر کی زمہ داری برابر اٹھائے
لڑکی ڈاکٹر ہو لڑکی انجینئر ہو ہم نے کام تھوڑی کروانا ہے
ہمارے لڑکے کی ڈیمانڈ ہے لڑکی ماڈرن ہو سٹائلش ہو بہت زیادہ پڑھی لکھی ہو جاب کرتی ہو کچن تو نوکر سنبھال سکتے ہیں
بھئی لڑکی چاہیے نوکرانی نہیں
بھئی تم بیوی بنو ماں نا بنو
بھئی بیوی ہو نوکرانی نہیں ہو کہ بس چولہے کے آگے کھڑی رہو وغیرہ وغیرہ

اس ڈیمانڈ پہ ایک نئی جنریشن تیار ہوئی جس کو ماں باپ نے ایسے پالا کہ بس پڑھو جاب کرو نا کام نا کاج نا چولہا چوکھا نا ہانڈی روٹی نا ہی گھر داری کا کوئی اور کام۔

اب حالات یہ ہیں کہ والدین فخریہ کہتے ہیں ہماری بیٹی کو کوئی کام نہیں آتا
ہم نے کبھی اپنے بچوں سے کوئی کام نہیں کروایا پانی تک نہیں مانگا۔
ہماری بیٹی کو انڈہ ابالنا بھی نہیں آتا 
ہماری بیٹی کو ملازم رکھ کے دو یہ کچن کا کام کیوں کرئے نوکرانی تھوڑی ہے
ہماری بیٹی نازوں میں پلی ہے گھر کی زمہ داری نہیں اٹھا سکتی 
ہماری بیٹی شادی کے بعد جاب جاری رکھے گی وغیرہ وغیرہ

اب پھر مسائل شروع ہو گئے کہ یہ کیا لڑکیوں کو تو کچھ بھی نہیں سیکھایا گیا 
بچے کون سنبھالے گا 
کھانا کون بنائے گا 
گھر کو کون دیکھے گا 
ساس سسر کا خیال کون کرئے گا
 کچن میں کیوں نہیں جاتی
وغیرہ وغیرہ

تو بھئی آسان حل ہے ڈیمانڈ حقیقت پسندی سے کریں لوگوں کو کنفیوز مت کریں 

ڈیمانڈ کریں لڑکی گھر سنبھالنے والی ہو
خاندان جوڑنے والی ہو
رشتے نبھانے والی ہو
زمہ داری اٹھانے والی ہو
پڑھی لکھی ہو اپنے بچوں کو خود پڑھا سکے
بچوں کی اچھی تربیت کر سکے 
شوہر کی عزت کرنا جانتی ہو

یقین کریں ایسا سٹف مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گا 

مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ چاہتے ہیں نوکری بھی کرئے گھر بھی سنبھالے بچے بھی پالے کھانے بھی بنائے رشتے داروں کے دکھ سکھ بھی نبھائے میاں کو تفریح بھی مہیا کرئے اور ساس سسر نندوں کی خدمت بھی کرئے۔

یہ غیر حقیقی مطالبے ہیں 
شادی کرنے کے لیے حقیقت پسندی اپنائیں۔
اپنا قبلہ درست رکھیں بعد میں اعتراض نا اٹھائیں۔ جیسی دیمانڈ کریں گے ویسا ہی سٹف مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !