اعلانِ نتائج, سیرتُ النبی ﷺ تحریری مقابلہ

*اعلانِ نتائج*

سیرتُ النبی ﷺ تحریری مقابلہ —

 سرکار پبلشرز ملتان


الحمدُ للّٰہ ربِّ العالمین، سرکار پبلشرز ملتان کی جانب سے منعقدہ “سیرتُ النبی ﷺ تحریری مقابلہ” نہایت کامیابی اور علمی وقار کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ نوجوان نسل کے دلوں میں رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے عملی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے، تاکہ وہ آپ ﷺ کے کردار، گفتار اور تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعلِ راہ بنا سکیں۔
*مقابلے کے موضوعات*
اس تحریری مقابلے کے لیے درج ذیل موضوعات تجویز کیے گئے تھے
*1۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اثاثہ جات*
*2۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی حکمت عملی*
*3۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آئینی اقدامات*
ان موضوعات پر موصول ہونے والی تحریروں نے واضح کیا کہ نوجوان اہلِ قلم میں نہ صرف فکری گہرائی پائی جاتی ہے بلکہ عشقِ رسول ﷺ ان کے جذبوں کی اساس بھی ہے۔
*نتائج*
ججز کمیٹی نے تمام تحریروں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مندرجہ ذیل شرکاء کو انعام کا حقدار قرار دیا:


*پہلا انعام: (شیر احمد۔۔۔نوشکی) — 5000 روپے نقد اور خصوصی سند*
*دوسرا انعام: (عبد الحفیظ شاہد۔۔واہ کینٹ) — 3000 روپے نقد اور خصوصی سند*
*تیسرا انعام: (فضہ شکیل۔۔۔لاہور) — 2000 روپے نقد اور خصوصی سند*

دیگر تمام شرکاء کے نام درج ذیل ہیں 
1۔سعد مکی شاہ ملتان ..
2۔عائشہ محمد وہاڑی ....
3عامر عباس ناصر اعوان ایبٹ آباد۔۔۔
4۔روزینہ خان لاہور ۔۔۔
5۔جاوید حسین آفریدی خیبر ۔۔۔۔۔۔۔
6۔سمیہ اقبال جوہر آباد .......
7۔جویریہ حنیف چکوال ......
8۔رانا حاشر ملتان ......
9۔ماہ نور نوید گوجرہ.......
10۔رمشا نوید گوجرہ........
11. کنیز فاطمہ لاہور ........
12۔ مزمل شاہ اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔
13۔ رابعہ شاہین ننکانہ صاحب ......
14۔ثناء ارشد وادی نیلم .....
15۔ شبنم رباب کراچی۔۔۔۔
16۔ مریم محمود جوہر آباد .....
17۔ سعدیہ ارشد کراچی۔۔۔۔۔
18۔ دانیہ فراز ملتان 
19۔ عتیقہ۔۔۔مانسہرہ 
20۔ عمر فاروق ۔۔ پشاور 
ان تمام احباب کو ان کی کاوشوں کے اعتراف میں کتب اور اسناد دی جا رہی ہیں۔
*علمی و فکری اہمیّت*
یہ مقابلہ محض ایک ادبی سرگرمی نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس نے اس امر کو اجاگر کیا کہ علم و ادب کے میدان میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہی وہ سرچشمہ ہے جو قلم کو روشنی عطا کرتا ہے۔ شرکاء کی تحریریں اس بات کی دلیل ہیں کہ سیرتِ طیبہ آج بھی انسانیت کے لیے سب سے بڑا اخلاقی و روحانی معیار ہے۔
سرکار پبلشرز ملتان تمام شرکاء کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کی تخلیقات کو ادارے کی ویب سائٹ پر اور ادراک فورم میگزین میں وقتاً فوقتاً شائع کیا جائے گا تاکہ قارئین ان سے استفادہ کر سکیں۔
*پیغام*
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے، اور ان کے پیغامِ رحمت کو دنیا تک عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین 


*منجانب*
صاحبزادہ روفی سرکار
ڈائریکٹر:سرکار پبلشرز ملتان

*پیغامِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی پھیلانے والا ادارہ*

+923004228864 
sarkarpublishers@gmail.com
www.sarkarpublishers.com

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !