اسائنمنٹ میں مجھے قریب ۱۰ لٹریچر اسٹڈی پڑھنا تھیں جو کہ نورڈکس کنٹریز کے ساتھ ساتھ scandinavian کنٹریز ، اور دیگر ممالک جن میں امریکہ بھی شامل تھا کے موازنے سے متعلق تھیں - بتاتی چلوں کہ فنلینڈ ریاستی ماڈل میں کچھ چیزیں مشترک ہونے کی بنا پر اپنا کمپیریزن بہت سی چیزوں میں امریکہ کے ساتھ کرتا ہے ۔ اسلئے وہ بھی شامل تھا ۔اسائنمنٹ میں ایک پریزنٹیشن اور اورل ایگزام شامل تھا ۔
پہلے پہل تو یہ اسائنمنٹ مجھے بہت بڑا عذاب لگی کہ یار یہ کیا بکواس ہے۔ لیکن جب گزر گئے تو بہت مزہ آیا ۔ کچھ پوائنٹس ہیں جو میں نے جانے ۔
کہ امریکہ میں اگرچہ ایوریج انکم پر کوپیٹا فنلینڈ سے زیادہ ہے لیکن غربت کی شرح فنلینڈ سے کہیں زیادہ ہے ۔
اسکا مطلب ہے کہ سوسائٹی ایکول نہیں ہے ۔ بہت زیادہ امیر لوگ تو ہیں لیکن وہ لوگ بھی ہیں جو بہت غریب ہیں ۔ Single Parent Poverty ریٹ کی باری آئی تو امریکہ کی تو لگی پڑی تھی کیوں کہ بھائی کوئی strong فیملی پالیسی ہی نہیں ہے ۔
ویلفیئر سٹیٹس میں اپنے لوگوں کی برابری پر زیادہ زور دیا جاتا ہے ۔ امیروں پر ٹیکس لگا کر اور غریبوں کو بینیفٹس دے کر ریاست کی ایکویلٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ فنلینڈ میں material deprivation نہ ہونے کی وجہ سے یہاں غربت کی شرح بہت کم ہے جسکا مطلب ہے کہ ہر بندے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور مڈل کلاس اور ورکنگ کلاس میں ڈیفرنس بہت کم ہے۔ یہ فرق ایسے ہی ختم نہیں کیا گیا سٹریٹجک پالیسیز بنا کر اسے شرنک کیا گیا۔
ہاں البتہ کیوں کہ انکی اپر کلاس حد سے زیادہ امیر ہے اسکا ڈیفرنس باقی کلاسز سے بہت بڑا ہے تمیرے اورل ایگزام کے دوران مجھسے سوال پوچھا گیا کہ یہ تو بتاؤ اگر فنلینڈ میں material deprivation نہیں ہے تو غریب کیوں ہے یہ ۔ جسکا جواب مجھے نہیں آیا ۔ اور وہ پھر میری ٹیچر نے دیا ک اسلئے غریب ہے کہ بہت زیادہ امیروں کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے ۔ و پھرجب ایوریج انکم سے پاورٹی کی شرح نکالی جائے تو سامنے آتا ہے کہ بھائی فنلینڈ بھی غریب ہے ۔ اور اب یہ فنلینڈ میں سبسے زیادہ ریسرچ کیے جانے والے ٹوپکس میں سے ہے ۔ کہ کیسے مڈل کلاس اور ایلیٹ کلاس کے درمیان گیپ کم کیا جائے ۔ جو کہ ورکنگ کلاس میں اور مڈل کلاس میں وہ خاصا کام کر چکے ہیں ۔
بس جی امیروں کے امیرانہ مسائل ہیں جی ۔ اگلے اب یہ ریسرچ بھی کئی سالوں سے کر رہے ہیں کہ گی میرٹ سے واقعی ہی انصاف ہوتا ہے کہ نہیں ۔ کہ جب ایک بچہ جسکے پاس نہ بہتر سکولنگ تھی نہ ریسورسز اور بڑے کنیکشن تھے وہ مقابلے میں ایسے بچے کے ساتھ بیٹھے گا جسکے پاس ان چیزوں کی بہتات تھی تو کیا یہ انصاف ہوگا ؟
کیا meritocracy واقعے ہی fair ہے ؟
میں اب تک سوچتی ہوں یار کتنا بڑا فرق ہے ان ملکوں کی پر ہماری سوچ میں!
اور ہمارے ریسرچ ائر یاز ؟
باجی نے دوپٹے کے بغیر فوٹو لگائی ہے ؟
باجی کا نہیں بنتا کہ اسلام کا نام بھی لیں ؟
بھائی نے چیٹر باجی سے شادی کر لی ؟
بھائی کی جیل میں آنکھیں خراب ہوگئیں ؟
باجی اپنی بہو سے کیوں زیادہ پیاری لگیں ؟
باجی نے تقریر کرتے پرس کونسا پکڑا تھا ؟
باجی کی قبر کہاں بننی چاہیے ؟
ہمارے مسائل ؟
روٹی کپڑا مکان ، بجلی پانی مکان ، ایجوکیشن دا بل
ہماری outcome :
گالیاں ، فرسٹریشن ، مزید شکائتیں ، مایوسی ، سازشیں ، بدتمیزی ۔
ہمین چاہیے کیا ؟
شرم کرنا اور اپنے research areas بدلنا ۔
اس سے ہوگا کیا ،
آؤٹ کم ہمارے مطابق آئیگی اور ہمارے مسائل حل ہوجائینگے ۔
میں کہتی ہوں ابھی بھی وقت ہے مڑ جائیں!
پڑھ مر لیں ترقی کر لیں 😛
خوش رہیں ، خوش رہنے دیں!
