دی ہیگ کنوینشن۔۔۔۔۔ سبطین لاشاری ایڈووکیٹ

پاکستان میں Hague Convention کی سنٹرل اٹھارٹی منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس ہے۔۔۔ ایک محترمہ بچوں کو ان کے باپ سے چھین کر امریکہ منتقل ہو چُکی ہے اور کافی عرصہ سے باپ دربدر پھر رہا اُس کی اپنے تین بیٹوں سے بات تک نہیں کروائ جا رہی۔اسی سلسلے میں کل منسٹری میں ہم نے یہ سارا معاملہ اُٹھایا تو بہت خوشی ہوئ کہ منسٹری ہمارے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار نظر آئ اور یہ بھی بتایا کہ وہ تقریبا پچھلے دس سالوں میں بہت سے بچے امریکہ سے واپس لاُ چُکے ہیں۔۔۔۔اب آتے ہیں کہ یہ Hague Convention ہے کیا! 

The Hague Convention on the Civil Aspects of International Child Abduction, 1980 
ایک اہم بین الاقوامی معاہدہ (International Treaty) ہے جس کا بنیادی مقصد بچوں کے بہترین مفاد (Best Interests of the Child) اور ان کے قانونی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس کنونشن کے تحت اگر کوئی والد یا والدہ دوسرے فریق کے Custody Rights کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سولہ (16) سال سے کم عمر بچے کو ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کر دے (Wrongful Removal) یا مقررہ مدت کے بعد واپس نہ لائے (Wrongful Retention)، تو اصولی طور پر بچے کو فوری طور پر اس ملک واپس بھیجنے کی کوشش کی جاتی ہے جہاں وہ عادتاً رہتا تھا (Habitual Residence)۔ 
اس معاہدے کا مقصد بچے کی مستقل تحویل (Custody) کا فیصلہ کرنا نہیں، بلکہ یہ طے کرنا ہے کہ تحویل سے متعلق تنازع کس ملک کی عدالت (Court of Habitual Residence) کے دائرۂ اختیار (Jurisdiction) میں سنا جائے گا۔ تاہم، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ بچے کی واپسی سے اسے شدید جسمانی یا نفسیاتی نقصان (Grave Risk of Physical or Psychological Harm) کا سامنا ہو سکتا ہے، یا کنونشن میں بیان کردہ دیگر قانونی استثنائی حالات (Exceptions) موجود ہوں، تو عدالت واپسی (Return Order) کا حکم دینے سے انکار بھی کر سکتی ہے۔ یہ کنونشن صرف ان ممالک کے درمیان نافذ العمل ہوتا ہے جو اس کے رکن (Contracting States) ہوں، یاد رہے کہ پاکستان اور امریکہ اس کے رکن بھی ہیں 
جبکہ ہر رکن ریاست ایک Central Authority مقرر کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی تعاون (International Cooperation) کے ذریعے کنونشن کے مؤثر نفاذ اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان نے 1964 Family Courts Act کے آرٹیکل 6-A میں بھی اس کنوینشن کو شامل کر لیا ہوا ہے ۔۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ کی اس حوالے سے بہت زبردست ججمنٹس بھی پاکستان لاء سائٹس پر موجود ہیں کہ اس Convention کی جوڈیشل انٹرپریٹیشن کتنی خوبصورتی سے کی جا سکتی ہے اور بچوں کی زندگیاں برباد ہونے سے بچائی جا سکتی ہیں ۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !