نشاط ثانیہ اور سوچ۔۔۔صاحبزادہ عبد المالک

اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب قرآن مجید میں نہ "قلم "کی اہمیت کا ذکر فرمایا ہے ۔وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں ۔جو اہل قلم ہوتے ہیں ۔اور اپنی قلم کے ذریعے دین حق اسلام کے احکامات کو قانون بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔ الحاج محمد یونس باہی نے بچپن ہی سے نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ،دلوں میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کرنے کے لئے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ہر تحریک،ہر جلسہ ،ہر موقعہ پر یہ موجود رہتے ہیں ۔ان کی کتاب "گہری سوچ " کی اشاعت پر اس کے کالمز میں ان کی جرآت،مسائل کے ادراک اور تحقیق پر داد نہ دینا یا حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہو گی ۔
"مسائل ،فرمودات علی "، "تفقھو", "غزہ کے مظلومین اور آئینہ"، "8فروری اور خدشات " بلکہ ہر آرٹیکل ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔انہوں نے ہر کالم میں نشاط ثانیہ پر سارا فوکس رکھا ہے ۔میری دعا ہے کہ رب العالمین ان کے قلم میں مزید نکھار اور قوت پیدا فرمائے آمین 
 
(لکھاری مرکزی نائب صدر جماعت اہلسنت پاکستان ہیں 
مہتمم وبانی دارالعلوم جامعہ اکبریہ بوائز و للبنات میانوالی ہیں ) 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !