ٹیکنالوجی سٹوری۔۔ عارف انیس

سن 1997 میں ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے اپنے سب سے بڑے دشمن سے ہاتھ ملا لیا۔
اس نے مائیکروسافٹ سے 150 ملین ڈالر لیے، وہی کمپنی جس نے ایپل کے مستقبل کو کچل کر رکھ دیا تھا۔
اس کے بعد جو ہوا وہ ٹیکنالوجی کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابتوں میں سے ایک بن گیا...
 تب ایپل تباہی کے دہانے پر تھی۔
کمپنی اربوں ڈالر ڈبو چکی تھی۔ پروڈکٹس ناکام ہو رہے تھے۔
اسٹیو جابز بارہ (12) سال کی جلاوطنی کے بعد ابھی لوٹا تھا۔
ہر کوئی سمجھ رہا تھا کہ ایپل کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔
سوائے جابز کے۔ اس کے پاس ایک آخری داؤ باقی تھا...
اور اس داؤ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
جابز نے رُخ کیا اپنے سب سے بڑے حریف - مائیکروسافٹ کی طرف۔
وہی کمپنی جس نے میک (Mac) کو کاپی کیا تھا۔
وہی کمپنی جو پی سی (PC) پر راج کرتی تھی۔
وہی کمپنی جس سے ایپل کے پرستار نفرت کرتے تھے۔
لیکن جابز جانتا تھا... مائیکروسافٹ کے بغیر ایپل زندہ نہیں رہ سکتا۔
چنانچہ Macworld 1997 میں جابز اسٹیج پر آیا۔
اس کے پیچھے ایک بہت بڑی اسکرین روشن ہوئی۔
اس پر بِل گیٹس سیٹلائٹ کے ذریعے نمودار ہوا، مسکراتے ہوئے۔
مائیکروسافٹ، ایپل میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اور مائیکروسافٹ آفس کو میک کے لیے بناتا رہے گا۔
ایپل کے پرستاروں نے کھل کر ہوٹنگ کی. ۔
ان کے لیے یہ غداری تھی۔
جابز کے لیے، یہ بقا تھی۔
لیکن اس ڈیل کی اہمیت سمجھنے کے لیے، ہمیں ماضی میں جانا ہوگا...
چلیے وقت میں پیچھے چلتے ہیں ⏪۔
 بیس برس پہلے، اسٹیو جابز نے بِل گیٹس کو ایپل کیمپس بلایا۔
وہ اسے ایپل کا خفیہ پروجیکٹ دکھانا چاہتا تھا - Macintosh۔
ایک بالکل نئی قسم کا کمپیوٹر۔
گرافیکل یوزر انٹرفیس کے ساتھ۔
آئیکنز، ونڈوز، اور ہر چیز کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ماؤس۔
یہ انقلابی تھا۔
کیونکہ تب تک کمپیوٹرز صرف کالی اسکرین اور ٹمٹماتے ٹیکسٹ کا نام تھے۔
مائیکروسافٹ کا ایسا کوئی کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ نہیں تھا۔
وہ صرف سافٹ ویئر بناتے تھے۔
تو گیٹس کو کیوں بلایا؟
کیونکہ مائیکروسافٹ میک کے لیے ایک نیا پروگرام بنا رہا تھا۔
جس کا نام تھا ایکسل (Excel)۔
(ایک اسپریڈشیٹ ٹول جو بعد میں کاروباری کمپیوٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی بنا۔)
جابز کے لیے یہ ایک شراکت داری تھی۔
اگر مائیکروسافٹ میک کے لیے سافٹ ویئر بنا رہا ہے، تو ایپل کا ایک اتحادی ہے۔
لیکن گیٹس کے منصوبے کچھ اور تھے۔
میک کو پہلی بار دیکھ کر بِل گیٹس سمجھ گیا کہ یہ ٹیکنالوجی کمپیوٹنگ کی دنیا بدل دے گی، لہٰذا اس نے سوچا... وہ اسے کاپی کرے گا۔
دو سال بعد، 1985 میں، بِل اور مائیکروسافٹ نے ونڈوز (Windows) لانچ کی۔
اور یہ دیکھنے میں... بہت جانی پہچانی تھی۔
وہی آئیکنز۔ وہی ونڈوز۔ وہی ماؤس کنٹرول۔
میک انٹرفیس کی پکی ٹھکی نقل۔
جابز آگ بگولہ ہو گیا۔
اس نے اسے دھوکہ قرار دیا۔
اس نے اسے چوری کہا۔
ایپل نے مائیکروسافٹ پر مقدمہ کر دیا۔
قانونی جنگ سالوں تک چلتی رہی۔
لیکن عدالتوں نے گیٹس کا ساتھ دیا۔
جابز کے لیے یہ غداری تھی۔ گیٹس کے لیے، یہ بزنس تھا۔
یہ زخم کبھی نہیں بھرا۔
اور پھر بھی... 1997 میں، جب ایپل تباہی کے دہانے پر تھا،
اسٹیو جابز کو فون اٹھا کر اپنے دوست-دشمن بِل گیٹس کو مدد کے لیے پکارنا پڑا۔
اب، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ مائیکروسافٹ ایپل میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
اور مائیکروسافٹ آفس کو میک پر رکھے گا۔
یہ اسٹیو جابز کے لیے بقا تھی۔
اس ڈیل نے ایپل کو وہ تین (3) چیزیں دیں جن کی اسے شدید ضرورت تھی:
• کیش - کمپنی کو چلانے کے لیے 150 ملین ڈالر۔
• سافٹ ویئر - میک پر مائیکروسافٹ آفس، تاکہ گاہک اسے چھوڑ کر نہ جائیں۔
• وقت - بزنس کی دنیا کی سب سے قیمتی کرنسی۔
وقت کے ساتھ، جابز دوبارہ تعمیر کر سکتا تھا۔
ناکامیوں کو ختم کر سکتا تھا۔
اپنے وژن کو دوبارہ مرکوز کر سکتا تھا۔
اور مستقبل کو ڈیزائن کر سکتا تھا۔
اور اس نے بالکل یہی کیا۔
1998: iMac (ایک رنگین، آل-ان-ون کمپیوٹر جس نے PCs کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا)
2001: iPod (ایک پورٹیبل میوزک پلیئر جس نے "1,000 گانے آپ کی جیب میں" ڈال دیے)
2007: iPhone (ایک انقلابی ڈیوائس جس نے فون، موسیقی، اور انٹرنیٹ کو یکجا کر دیا)
اور 2010: ایپل نے iPad لانچ کیا (ایک خوبصورت ٹیبلٹ جس نے ایک بالکل نئی پروڈکٹ کیٹیگری بنائی)
ایک کے بعد ایک پروڈکٹ کے ذریعے ایپل نے خود کو نئے سرے سے تعمیر کیا۔
ایک مرتی ہوئی برانڈ سے ایک ثقافتی علامت تک۔
لیکن اس واپسی کی ایک قیمت تھی۔
جبکہ ایپل آہستہ آہستہ خود کو بنا رہا تھا، مائیکروسافٹ کی ونڈوز پی سی کی دنیا پر حاوی تھی۔
دو دہائیوں تک، ونڈوز نے 90% سے زیادہ مارکیٹ پر قبضہ جمائے رکھا۔
ایپل زندہ تو بچ گیا تھا... لیکن بس گھسٹ گھسٹ کر گزارا کر رہا تھا۔
پھر بھی، جابز فوراً جیتنے کے لیے نہیں لڑ رہا تھا۔
وہ ایک لمبی گیم کھیل رہا تھا۔
اسے پی سی پر ونڈوز کو ہرانے کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔
وہ جنگ پہلے ہی ہاری جا چکی تھی۔
اس کے بجائے، اس نے کچھ بڑا بنایا: ذاتی ٹیکنالوجی کا مستقبل۔
iPod نے لوگوں کو اپنی جیب میں ایپل رکھنے کا عادی بنایا۔
iPhone نے ایپل کو ان کی ڈیجیٹل زندگیوں کا مرکز بنا دیا۔
App Store نے ڈویلپرز کو اتحادی بنا دیا۔
اور iPad نے کام کرنے اور کھیلنے کا ایک نیا طریقہ کھول دیا۔
قدم بہ قدم، ایپل نے ایک ایکو سسٹم (ecosystem) بنایا۔
صرف پروڈکٹس نہیں - بلکہ تجربات۔
صرف ڈیوائسز نہیں - بلکہ ایک طرزِ زندگی۔
اور پھر، سب کچھ بدل گیا۔
وہ دنیا جو گیٹس نے ونڈوز سے جیتی تھی، اچانک کم اہم ہو گئی۔
کیونکہ مستقبل ڈیسک ٹاپ نہیں تھا۔
مستقبل موبائل تھا۔
اور ایپل اس کا بادشاہ تھا۔
آج، ایپل کی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
مائیکروسافٹ سے زیادہ۔
گوگل سے زیادہ۔
تاریخ کی کسی بھی کمپنی سے زیادہ۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ جس پیسے نے 1997 میں ایپل کو بچایا تھا وہ اس کے سب سے بڑے حریف کی طرف سے آیا تھا۔
دشمن نے جابز کو وہ وقت دیا جس کی اسے ضرورت تھی...
اور جابز نے اس وقت کا استعمال ایک ایسی کمپنی بنانے کے لیے کیا جو ان سب سے آگے نکل گئی...
تو، ہم اسٹیو جابز اور ایپل سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
  زندہ رہنے کے لیے اپنی انا کو قربان کر دیں۔
 ہمیشہ لمبی گیم کھیلیں۔
   جابز جانتا تھا کہ ایپل پی سی کی جنگ نہیں جیت سکتا۔
   لہٰذا اس نے میدانِ جنگ ہی بدل دیا - موسیقی، فون، اور اس سے آگے۔
   وہ حال کا پیچھا نہیں کر رہا تھا۔ وہ مستقبل بنا رہا تھا۔
 تجربے کو کنٹرول کریں۔
   ایپل کی ہر پروڈکٹ شروع سے آخر تک ڈیزائن کی گئی تھی۔
   ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، ڈیزائن، مارکیٹنگ۔
   صارف کے لیے اسی جنون نے ایپل کو باقی سب سے مختلف بنا دیا۔
  نئی تشکیل ممکن ہے۔
   ایپل تقریباً دیوالیہ ہونے سے 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچا۔
   کوئی بھی برانڈ "واپس آنے کے لیے بہت مردہ" نہیں ہوتا۔
   لیکن واپسی کے لیے ایک جرات مندانہ وژن اور عملدرآمد کی ضرورت ہوتی ہے۔
آج کا آپ کا دشمن کل آپ کو بچا سکتا ہے۔
کبھی کبھی، آپ کو کھلانے والا ہاتھ وہی ہوتا ہے جس کے خلاف آپ لڑ رہے تھے۔
اس کا خلاصہ یہ ہے:
اپنے حریف کو اس کے کھیل میں ہرانے کا جنون مت پالیں۔
ایک نیا کھیل بنائیں۔
اور جب دنیا کروٹ لے گی، تو اس کی لگام آپ کے ہاتھ میں ہوسکتی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !