کل رات سالانہ ایپل ایونٹ تھا۔ میں اس ایونٹ میں ایپل کے شریک بانی سٹیو جابز کے بچے تلاش کرتا رہا۔ کہ وہ کہاں ہیں۔ پاپا اپنے چار بچوں میں سے ایک کو بھی اپنے بزنس میں کیوں نہ لے کر آئے؟ اور کیا موجودہ سی ای او Tim cook سٹیو جابز کا کوئی بھائی کا یا رشتہ دار ہے؟
ٹم کک والے سوال کا جواب بعد میں بتاتا ہوں۔ پہلے بچوں کی بات کر لیں۔
سٹیو جابز کی سب سے بڑی بیٹی لیزا نکلولے کافی دیر خبروں میں رہی۔ کیوں وہ خود دیکھ لیجیے گا۔ بہرحال وہ شروع سے اب تک ایک لکھاری ہیں۔ وہ فی الحال نیویارک (Brooklyn) میں رہتی ہیں۔
دوسرے نمبر پر سٹیو جابز کی دوسری بیوی سے لیزا کا بھائی “ریڈ جابز” آتا ہے ۔ وہ ایک کامیاب venture capitalist ہے۔ یعنی مختلف کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کرنا اور انکے مالکانہ حقوق میں شراکت دار بننا اور دوسروں کو ایسا کرنے کے لیے مشاورت فراہم کرنا ہے ۔ اسکے علاوہ وہ امرسن کلیکٹیو (Emerson Collective) میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں—یہ کوئی پرانا خاندانی کاروبار ہے، لیکن یہ ایپل کمپنی نہیں ہے۔
اسکے بعد ریڈ کی بہن “ایرن سینا” آتی ہے۔ جس نے اپنی لائف کو بہت کم پبلک کیا۔ اس نے آرکیٹکٹ ڈیزائننگ کی ڈگری لی اور کوئی جاب نہیں کی۔
سب سے چھوٹی 27 سالہ بیٹی Eve jobs ایک فیشن ماڈل ہے۔ اسی سال اسکی شادی ہوئی ۔ وہ ایک معروف فیشن ماڈل اور مڈل سطح کی سوشل میڈیا شخصیت ہیں۔ وہ DNA ماڈل مینجمنٹ سے وابستہ ہیں اور انہوں نے مختلف برانڈز کی تشہیر میں حصہ لیا ہے؛ جیسے Vogue، Louis Vuitton، Glossier وغیرہ۔ لیکن ایپل میں ان کا کوئی ملازمت یا کوئی باقاعدہ پیشہ وارانہ تعلق نہیں۔
خیر آخری سے پہلی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کو ایک نئی سمت دینے والے Guru نے اپنے چاروں بچوں میں سے کسی ایک کو بھی اپنے زیر سایہ نہیں رکھا۔ جو ان کا دل کیا انہوں نے وہ پڑھا اور اپنی مرضی کے کیرئیر چنے۔
ابھی 64 سالہ ٹم کک موجودہ ایپل کے سی ای او سٹیو جابز کے کوئی بھائی کزن رشتہ دار نہیں ہیں۔ آپ ایک استاد شاگرد کا رشتہ کہہ لیں۔ جب سٹیو جابز سی ای او تھے تو ٹم کک انکے ساتھ ایپل کمپنی میں ہی دیگر اسائنمنٹس دیکھتے تھے۔
ایپل کمپنی کے ملازمین سٹیو جابز سے ناخوش رہتے تھے۔ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو شکایت کرنے لگے تھے وہ کام کے دوران ان کی جان نکال لیتے ہیں۔ سخت ٹارگٹ دیتے ہیں۔ بہرحال سٹیو جابز کو کینسر ہوگیا اور انہوں نے 2011 میں اپنی جاب سے استعفی دے دیا۔
انکے بعد Tim cook عارضی سی ای او بنے۔ جو سٹیو کی وفات کے بعد مستقل سی ای او بن گئے۔ ٹم کک اس وقت 2.5 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ جبکہ سٹیو جابز نے اپنی دولت تقریبا 12 ارب ڈالر اپنی بیوی کے لیے وصیت کر دی تھی۔ کہ وہ چاہیں تو اپنے بچوں کو دیں ورنہ کو انکی مرضی۔ اور سال 2011 میں ہی سٹیو جابز وفات پا گیے تھے۔
انکی وفات کے چودہ سال بعد ایپل کی مقبولیت، کوالٹی، یا سالانہ ریونیو میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بلکہ ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2025 میں ٹم کک نے ایک بیان دیا تھا کہ وہ اب تک تین ارب آئی فون ڈیوائس بیچ چکے ہیں۔ ایپل کی دیگر پراڈکٹس اسکے علاوہ ہیں۔
آخری بات۔ اپنے بزنس میں بچوں کو ضرور لائیں۔ مگر وہاں جہاں انکی قابلیت ان کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔ نہ وہ اس وجہ سے سربراہ بن جائیں۔ کہ آپ انکے والد ہیں۔ اگر انکے اندر کوئی اور ٹیلنٹ ہے تو اس کو پہچاننے اور اس میں آگے بڑھنے میں انکی مدد کریں۔ اپنا بزنس اس سوچ کے ساتھ ہر گز سیٹ نہ کریں کہ آپ کے بچے اس کو آگے چلائیں گے۔ بلکہ ایک سسٹم سیٹ کریں، اور آج اس بات کو سیکھیں کہ بچے اگر نااہل ہوں یا اس کام میں انٹرسٹ نہ لیں۔ تو اس کام کو ایسے ہی آپ کے بعد کامیابی کے ساتھ کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ ایسی کمپنیاں آخر کیا کرتی ہیں جو اتار چڑھاؤ آنے کے باوجود بلکل ختم نہیں ہوتیں۔ اور خود کو نہ بدلنے والے بے شمار ایسے بڑے نام بھی ہیں جو آج ختم ہو چکے۔
سوچتا ہوں۔ اور دیکھا بھی ہے۔ والدین اپنے بچوں سے محبت میں آکر انکے ساتھ بظاہر اچھا کرنے کی چاہ میں بہت برا کر دیتے ہیں۔ ان کو اپنے کاروبار کا سربراہ بنا دیتے ہیں۔ جس کی ان میں کوئی اہلیت نہیں ہوتی۔ اور جب تک خود زندہ رہتے ہیں اپنے تمام فیصلے خود لیتے ہیں کہ وہ ابھی بچہ ہے اسے کیا پتا۔ اور پھر جب وہ ابو جی کے بعد سربراہ کی حیثیت سے بڑے فیصلے کرتا ہے تو اسکے پاس کوئی لرننگ یا تجربہ نہیں ہوتا۔