میرا موبائل الحمدللہ مسلمان ہو
گیا ہے۔اسے میں نے کلمہ پڑھایا ہے۔۔ اس کے
اعلان پر سہیلیوں نے اسے بغور دیکھا ۔یقینا یہ مذاق نہ تھا کہ وہ ایک سنجیدہ اور
باشعور طالبہ تھی اپنی عمر سے کہیں بڑا سوچنے والی۔ توجہ مرکوز پا کر بولی ۔یہ
چنداں مشکل کام نہیں لاؤ ابھی پڑھادیتی ہوں ۔ ایک ساتھی کے موبائل پر اس نے پندرہ
بیس منٹ لگائے اور موبائل واپس کرتے بولی اب خیال رکھنا اس کا قبلہ درست رہے اور
یہ مسلم ہی رہے۔تھوڑی دیر بعد کئی لڑکیاں اس کے گرد گھیرا ڈالے کھڑی تھیں جو اس سے
طریقہ پوچھ رہیں تھیں۔پرنسپل نے خاموشی سے قریب سے گزرتے یہ سب دیکھا اور مسکراتے
ہوئے آگے بڑھ گئیں۔اگلی صبح اسٹیج پر اپنا نام سن کر وانیہ حیران رہ گئی ۔اسے سب
کو موبائل کو کلمہ پڑھانے کا طریقہ سکھانا تھا۔ پورا اسٹاف سامنے کھڑا تھا۔وہ پہلے
تو ہچکچائی لیکن صدقہ جاریہ کا اہم موقع تھا ضائع کیسے جانے دیتی ۔وہ اسٹیج پر
آئی اللہ سے مدد مانگی اور بولنا شروع کر دیا۔اس کے انداز میں وقار اور شائستگی
تھی۔
سب سے پہلے موبائل ہاتھ میں لیجیے
کلمہ پڑھئے ۔زبان سے کہیے ۔
اَشْھَدُ
اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰــہُ
وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَـ
لَہٗ وَاَشْھَــــــــدُ
اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
میں
گواہی دیتی ـ ہـــوں
کہ اﷲ(عزوجل) کـــے
ســــوا کوئــــی
معبــــود نہیں، وہ
ایکـ ہـــے
اس کا کوئــــی
شریکـ نہیــــں
اور میـــں گواہــــی
دیتی ـ ہــــوں
کــــہ محمد( صلـــی
اللّٰــہ تعالیٰ علیــــہ
واٰلہٖ وسلّم) اس کـــے
خاص بنـــدے اور رسول
ہیـــں۔التجا
کیجئے میرے رب نادان ہوں راستہ نہیں جانتی ہاتھ پکڑ لیجیے۔گمراہوں اور مغضوبین کے
راستے سے بچائیے گا۔دعا یاد کر لیں۔
اَللّٰھُمَّ
اَرِنَا الْحَقَّ حَقّاً وَ ارْزُقْنَا اتِّبَاعَ اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الْبَاطِلَ
بَاطِلاً وَ ارْزُقْنَا اجْتِنَاَبۃ
۔
اللہ ہمیں حقیقت کو حقیقت کی صورت
میں دکھا اور اس کی پیروی کرنے کی توفیق دے اور جھوٹ کو جھوٹ کی صورت میں دکھا اور
اس سے بچنے کی توفیق دے۔ اب یو ٹیوب کھولیے اس میں سورہ بقرہ ترجمہ و تفسیر سرچ
کیجئے۔ آپ کے سامنے کئی علماء کی ویڈیوز ہیں۔ ان میں سے کچھ کو سبسکرائب کیجئے
اور بیل کےآئکن کو بھی دبائیے۔ اب بخاری شریف احادیث سرچ کیجئے۔ان میں کئی آپ کو
سبقاً سبقاً آڈیوز ملیں گی۔آپ چند ایک کو سبسکرائب کیجئے۔سیرت کے حوالے سے آمنہ
عثمان صاحبہ کے مختصر اور دلچسپ لیکچر ہیں اس چینل کو بھی سبسکرائب کیجئے۔
اس وقت بہت سے لوگ جن کی زندگی کے
بارے میں بہت مثبت سوچ ہے۔ مختلف انداز سے رہنمائی دے رہےہیں ۔آپ کو خودی کی
پہچان دے رہے ہیں ۔ ان کے نام لکھ کر انھیں بھی سبسکرائب کر لیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک،
نعمان علی خان، طارق مسعود، محمد علی، ساحل عد یم ، طہٰہ ابن جلیل، سلیمان آصف
صدیقی ، قاسم علی شاہ، طارق جمیل، ڈاکٹر اسرار احمد، ذیشان عثمانی جاوید اقبال،
اوریا مقبول جان، ننھا پروفیسر ، فیض سید،
شجاع الدین شیخ،۔ یہ پہلا مرحلہ ہے آپ کو کئی لوگ مزیدملتے جائیں گے۔
انھیں سبسکرائب کرتی چلی جائیں ۔ہر سامنے آنے والی ویڈیو سے سوال کریں ۔ کیا آپ
مسلم ہیں؟اگر وہ مسلم نہیں تو رپورٹ کریں۔ ناٹ انٹرسٹڈ کا بٹن دبائیں۔یہ کام بھی
مستقل کرنا ہے۔کچھ بھی ایسا کلک نہ کریں جو بے ہودہ ہو کہ یہ وہ راستہ ہے پلٹنا
آسان نہیں ہوتا۔ شیطان آپ کو گھسیٹتے چلا جاتا ہے۔ اس نے آپ کے رب سے وعدہ کیا
ہے وہ آپ کو گمراہ کر کے چھوڑے گا۔آپ نے شیطان کی دشمنی کسی لمحے نہیں
بھولنی۔آپ کا رب آپ کو دنیا پر غور فکر کرنے کو کہتا ہے ۔دنیا کے بارے میں
جانیے۔ اپنی تاریخ جانیے۔ اپنے ملک کے بارے میں جانیے۔دنیا بھر میں جو لوگ اور
تحریکیں اللہ کے دین کے نفاذ کی کوشش میں ہیں ان کو سرچ کر کے سبسکرائب کیجئے کہ
ایک دن آپ بھی ان شاء اللہ ان میں سے کسی ایک کا حصہ ہوں گے۔فیصل وڑائچ کو بھی
سبسکرائب کیجئے۔
دنیا کے مختلف ممالک کی
ڈاکومینٹریز دیکھیں۔ان کے رہن سہن ،طرز زندگی ،نظریات جانیےآپکے اندر وسعت نظری
کا پودا لگ جائے گا۔ان کو سنیں گے تو اختلافی نکات یقیناً ملیں گے ۔ آپ کا کام رس
کشید کرنا ہے کر لیجیے۔ ترکی کے تاریخی ڈرامے بھی سبسکرائب کر لیں۔ وقت ملے تو
دیگر ڈراموں ،گانوں ،کے بجائے یہ دیکھیں۔ ارطغرل، عثمان ، عبد الحمید، سلجوقی
سلطنت، سلطان محمد فاتح وغیرہ کہ آپ کو اپنی اقدار سمجھ آئیں گی۔ آپ کو سمجھ
آئے گا ۔ حق پر چلنے والے کیسے ہوتے ہیں اور حق کا راستہ کیسا ہوتا ہے ،جذبہ جہاد
اور اپنی تاریخ سے دلچسپی بھی پیدا ہو گی۔آپ حمد ، نعت ،ترانوں کو سبسکرائب کریں
ڈاؤن لوڈ کریں کہ مختصر پیرائے میں عظیم پیغام پوشیدہ ہیں۔جب بھی سفر میں ہوں یا
فراغت ہو آپکو فائدہ دیں گے۔آپ کے جذبات کو نئی زندگی ملے گی۔
؎ہم دین محمد کے
وفادار سپاہی
؎اسلام کی بیٹی ہوں
میں پردہ کرتی ہوں۔
؎کبھی اے نو جوان
مسلم تدبر بھی کیا تو نے
؎اپنے ایمان کی
آبیاری کریں۔
؎میرا وطن سنوار دو
؎شاہیں جواں سمیت
ایک لمبی لائن ہے پسند کریں ۔سبسکرائب کریں۔ اللہ نے آپ میں فطری طور پر اجتماعیت
میں رہنے کا داعیہ پیدا کیا ہے ۔اجتماعیت کا حصہ بن کر آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ
ہی نہیں ہوتا آپ کی بہترین تربیت ہوتی ہے لہذا بہتر ین اسلامی اجتماعیت کا انتخاب
کیجیے۔ جو اللہ کے دین کے نفاذ کی طرف گامزن ہوں۔ یقین جانیں یہ آپکی زندگی کا
انقلابی فیصلہ ہوگا۔آپ کی زندگی کے رخ کو بدل دے گا ۔آپ ایسی اجتماعیت کے چینلز
کو سبسکرائب کریں۔ان سے رابطے کی کوشش کریں۔ وہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ان کے مشن نے
ان کو بڑا بنا دیا ہے۔ بہت معمولی سے لوگ ہیں لیکن مشن اور خواب بڑا رکھتے ہیں۔فیس
بک پر بھی اچھے لوگوں کو ایڈ اور فالو کریں۔اچھے گروپس کو جوائن کریں۔آپکو ایک
گلدستہ ہاتھ آئے گا۔ جو آپ کو بھٹکنے نہیں دے گا۔دو بین الاقوامی سطح پر اثر
انداز ہونے والے،سوچنے والے اللہ نے آپ کے خطے میں بھیجے ان کے پیغام کو قطرہ
قطرہ کشید کریں وہ علامہ اقبال اورابو الاعلیٰ مودودی ہیں۔گوگل پر مختلف عنوانات
کو سرچ کریں جو آپ کی مضمون میں مہارت کو بہتر بنائیں۔فیس بک پر بھی اچھے گروپس
کو جوائن کریں۔ جہاں بھی موجود ہوں اپنا فرض نبھائیں۔یہی کلیہ ہر ہر جگہ اپلائی
کریں۔
وہ کہتی جا رہی تھی اور طالبات کے
سر پر گویا پرندے بیٹھے ہوں ۔پیاری ساتھیو!
اس وقت پورا معاشرہ موبائل کی دنیا میں گم ہے۔یہ دنیا ایک وسیع جنگل جہاں
گدھ ، درندے اور بھیڑیے ہیں تو دوسری طرف شاہین بھی ہیں۔لہذا چوکنا رہنا ہے کہ ہم
عام لوگ نہیں اللہ نے ہمارا نام مسلم رکھا ہے۔کوئی آلہ بھی ہمارے ہاتھ آئے اسے کلمہ
پڑھانا اس رہنمائی پر چلانا ہمارا فرض بنتا ہے۔ہمارا مقصد اس زندگی کو اللہ کی
رہنمائی کے مطابق ڈھالنا ہے۔ہر کلک پر سوچیں آپکو بہترین آثار ثبت کرنے ہیں کہ
ہم جو کچھ فیڈ کرتے ہیں وہ لمحوں میں گرفت سے نکل جاتا ہے ۔بسا اوقات صدیاں اس کفارے کی ادائنگی میں لگی رہتی ہیں مگر ادا
نہیں کر پاتیں۔بات ختم کرتے دھیرے سے
اسٹیج سے اتر آئی ۔ قرض اتا ر آئی ہو جیسے۔