کیا جاپان کے اس گائوں کو کسی کی بددعا ہے؟
یا اس بوڑھی عورت کے پاس کچھ راز چھپے ہیں؟
جاپان کا اک گائوں ناگورا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کل 300 کی آبادی والا گائوں اب گھٹ کر صرف 35 افراد تک رہ گیا ہے۔
کئی سالوں سے وہاں کسی بچے کی پیدائش بھی نہیں ہوئی ہے۔
وہیں حیران کن انداز میں 350کی تعداد میں گڑیاں ملی ہیں۔
وہ بھی انسانی سائز میں موجود ہیں۔
اسی سبب اس گائوں کو The Doll Village کہتے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس پراسرار گائوں سے انسان کدھر چلے گے؟
اور بدلے میں 350 dolls کہاں سے آگی ہیں؟
سیاحوں کو گائوں خاموش، سنسان ملتا ہے۔
جیسے کھا جانے والی خاموشی کا گائوں ہو۔
ناگورا کے اردگرد اونچے سبز پہاڑ ہیں۔
بعض دفعہ ایسی دھند چھاجاتی ہے کہ جیسے کوئی جادوئی زمین ہو۔
اونچے پہاڑوں سے نیچے دیکھو تو گہرائی میں یہ وادی نظر آتی ہے۔
قریب ہی اک دریا بہتا ہوا دور چٹانوں سے رستہ بناتا جاتا ہے۔
گائوں میں چند پرانے لکڑی کے گھر موجود ہیں۔
مگر وہاں بسنے والی گڑیاں ہیں۔
اک چھوٹاسا سکول ہے مگر طلبہ انسان نہیں ہیں۔
کھیتوں میں کبھی کسان کام کرتے تھے۔
مگر اب گڑیاں آپ کو بغور دیکھ رہی ہوں گی۔
اب اس آسیب زدہ گائوں سے متعلق مختلف تھیوریز موجود ہیں۔
فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کون سی بات دل کو لگتی ہے۔
تھیوری نمبر 1: روحوں کا گھر
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ مرنے والے گائوں میں اپنی روحیں چھوڑ گے ہیں۔
اور ہر روح اک گڑیا کے اندر اپنی جگہ بناچکی ہے۔
تھیوری نمبر2: کوئی پرانی بددعا
مقامی افواہوں کے مطابق کسی کی بددعا لگی تھی۔
اسی لیےوقت کے ساتھ گائوں بے آباد ہوتا چلا گیا ۔
تھیوری نمبر 3: زندہ ہوتی گڑیاں
کچھ سیاحوں کے مطابق ڈولز رات کو زندہ ہوجاتی ہیں۔
وہ آنکھیں چپکاتی ہیں اور اپنی پوزیشن بھی بدلتی ہیں۔
تھیوری نمبر4: بوڑھی خاتون کا شوق
یہاں اک بوڑھی عورت Tsukimi Ayano کا زکر کرنا اہم ہے۔
جو اوساکا شہر سے اپنے گائوں واپس آئی تھی۔
اس نے اپنے مرحوم باپ کی یاد میں گڑیا بنائی۔
لوگوں نے کھیتوں کے پاس وہ گڑیا دیکھی اور تعریف کی۔
یوں شاباشی کی وجہ سے وہ سو قیمی نے مزید گڑیاں بناڈالیں۔
تھیوری نمبر 5: آسمانی مخلوق کا تجربہ
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ
آسمان کی ایک مخلوق زمین پہ اترنے کا پلان بنا رہی ہے۔
اسی سبب بطور تجربہ انہوں نے observation devices لگائی ہیں۔
وہ ڈیوائسسز ہر گڑیا کے اندر موجود ہے اور گائوں کو ٹیسٹ کیاجارہا ہے۔
تاں کہ گرین سگنل ملنے پہ وہ زمین پہ لینڈ کر سکیں۔
آپ کے خیال میں کون سے تھیوری حقیقت کے قریب لگتی ہے؟
اور پورے گائوں کی 90٪ آبادی کیسے ختم ہوتی چلی گی؟
یا کسی اور مخلوق کا اثر ہے؟