انسٹنٹ میسجز کا پروٹوکول۔۔ابن اعوان

آج پھر آئی ٹی والی زمبیل میں ہاتھ مار کر کچھ خاص نکالا ہے۔ اُمید ہے ینگ لڑکے لڑکیاں جو آجکل کیریئر بنانے کے لئے سٹرگل کر رہے ہیں اور جونئیر و مڈ لیول پروفیشنلز جو کیرئیر میں پراگریس کرنے کی جستجو میں ہیں۔۔۔۔۔اس معلومات سے مستفید ہونگے۔

دیکھئیے آئی ٹی نام ہے معلومات کے تبادلے کا۔۔۔بولے تو انفارمیشن ایکسچینج۔۔۔۔اب یہ تبادلہ دو سسٹمز کے بیچ بھی ہوتا ہے جیسے نادرا کا بیک اینڈ سسٹم میزان بینک کے بیک اینڈ سسٹم کو کسی کسٹمر کے بائیو میٹرک بھیجے۔۔۔۔۔۔اور معلومات کا یہ تبادلہ کسی چھوٹے سے سینسر کا کسی بیک اینڈ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے جیسے کوئی IoT کافی مشین کافی کی تیاری کا سنگنل آپکے سمارٹ فون کو بھیجے یا پھر کوئی موسمی اسمارٹ تھرمامیٹر کسی علاقے کا ٹمپریچر محمکہ موسمیات کے بیک اینڈ سسٹم کو ترسیل کرے۔ ہر دو صورتوں کے اپنے اپنے معروضی حالات اور تقاضے ہیں۔۔۔لہذا انفارمیشن ایکسچینج کے لئے الگ الگ قسم کے پروٹوکولز یعنی قواعد و ضوابط تخلیق کیئے گئے ہیں۔

اے ایم کیو پی AMQP (ایڈوانسڈ میسج کیوئنگ پروٹوکول) اور ایم کیو ٹی ٹی MQTT (میسج کیوئنگ ٹیلی میٹری ٹرانسپورٹ) دونوں ایسے طریقۂ کار ہیں جو مختلف ڈیوائسز یا نظاموں کے درمیان ڈیٹا بھیجنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، خاص طور پر انٹرنیٹ آف تھنگز IoT میں۔

ایم کیو ٹی ٹی ایک ہلکا پھلکا طریقۂ کار ہے جو کم رفتار انٹرنیٹ اور کم توانائی استعمال کرنے والے آلات کے لیے بنایا گیا ہے، جیسے سینسرز یا سمارٹ ڈیوائسز۔ یہ "اشاعت اور رکنیت" کے اصول پر کام کرتا ہے، یعنی ایک آلہ پیغام بھیجتا ہے (اشاعت یعنی پروڈیوسر) اور دوسرے آلات اسے حاصل کرتے ہیں (رکنیت یعنی کنزیومر یا سبسکرائبر)۔ یہ کمزور نیٹ ورک پر بھی اچھا کام کرتا ہے۔

اے ایم کیو پی ایک مضبوط اور محفوظ طریقۂ کار ہے جو زیادہ تر بڑے نظاموں اور کاروباری ایپلیکیشنز میں استعمال ہوتا ہے، جیسے بینکنگ یا بڑے ادارے۔ اس میں پیغامات کو ایک قطار میں محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ وہ ضائع نہ ہوں۔ ریبٹ ایم کیو ایک بڑا مشہور فریم ورک ہے، نام تو ضرور سن رکھا ہوگا؟ یہ اسی پروٹوکول کی امپلیمینٹیشن ہے۔

مختصر یہ کہ اگر آپ کو سادہ اور تیز رابطہ چاہیے تو ایم کیو ٹی ٹی بہتر ہے، اور اگر آپ کو قابلِ اعتماد اور محفوظ نظ۔ام چاہیے تو اے ایم کیو پی بہتر انتخاب ہے۔

دیویوں تے سجنڑوں۔۔۔۔آئی ٹی ایک سمندر ہے اور اسے جاننے والا جاب مارکیٹ کا بادشاہ ہے اور رہیگا۔۔۔۔۔مگر ضرورت اس سمندر میں رہتے ہوئے درست سمت میں تیراکی کرنے کی ہے اور آئی ٹی کا درست اور گہرا علم حاصل کرنے کی ہے۔ فقط یوٹیوب پر آن لائن لاکھوں کمانے کے ہوائی نسخے تلاش کرنا اب کافی نہیں رہا۔۔۔۔جی تو جلانا ہی ہوگا، پسینہ تو بہانا ہی ہوگا۔۔۔۔پھر جا کر کھلتے ہیں حجاب آخر اور افلاک سے آتا ہے۔۔۔نالوں کا جواب آخر۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !