ماں کی مجبوری۔۔۔ ثمر حفیظ

I want to take him along..

وہ اپنے چار سالہ بیٹے کو ویزا آفیسر کے سامنے لے کر بیٹھی کہہ رہی تھی ۔۔

میرے شوہر باہر ہوتے ہیں ، میں پاکستان میں ہوتی ہوں ۔ کس کے پاس چھوڑ کے جاؤں گی اسے ؟ کیسے رہےگا ہم دونوں کے بغیر ؟ کیا آپ اسکا ویزا پروسیس میرے ساتھ ہی سٹارٹ نہیں کر سکتے ۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں اسے میرے ساتھ جانے دیں ۔ نہ میں یہ سکالر شپ چھوڑ سکتی ہوں نہ اپنا بیٹا ۔ 

یہ کہانی ہے اس سوپر امی کی ، جو اس وقت ترکو میں ماسٹرز کی student ہیں ۔اور اُمِ عبداللہ اپنا بیٹا ساتھ لے کر آئی ہیں ماشااللّٰہ ۔ انہوں نے کل مجھے کسی کام کے سلسلے میں فون کیا اور جب مجھے پتا چلا کہ انکا بیٹا انکے ساتھ آیا ہے تو مجھے پہلی بار لگا میرا mommy guilt کسی اور نے کم کر دیا ہے ۔۔۔ مجھے بہت اچھا لگا مجھے ایک اور rebel ملا 😂🖤

بیکگراؤنڈ کے لیے بتاتی چلوں کہ فن لینڈ میں سٹوڈنٹ فیملی کو ساتھ لے کر travel نہیں کر سکتا ۔ پہلے ویزا اسے دیا جاتا ہے پھر اسکے آنے کے کچھ مہینے بعد فیملی آتی ہے ۔ 

اُمِ عبداللہ نے بہت مشکل سے اپنے شوہر کو راضی کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ دبئی ویزا اپوائنٹمنٹ پر ساتھ لائیں ۔ اتنا پریشر تھا ان پر کہ سب نے ان سے کہا کہ بیٹے کو ویزا آفیسر کے پاس appointment لیے بغیر لے کر جانا ایک احمکانہ فیصلہ ہے ۔ لیکن انھوں نے کہا مجھے اسے اندر لے کے جانے دو ۔ بات تو کرنے دیں ناں ۔پھر دیکھ لیں گے ۔

اور پھر ویزا آفیسر نے وہ کہا جو تقدیرنے چاہا تھا۔ جی ہم مان لیتے ہیں بات آپکی ۔ اپنے بیٹے کو ویٹنگ لسٹ سے فوراً نکال دیجئے ۔ اسکا پروسیس آپکے ساتھ ہوگا اور آپ اسے ساتھ لے کے جا سکتی ہیں ۔🖤🖤🖤🖤

اس طرح انکا کا بیٹا انکے ساتھ آیا ۔۔۔ یار یہ ایک ناقابل یقین بات ہے ۔۔ میں نے اپنے بچے چھوڑے تھے مجھے پتہ ہے یہ عذاب ہے ۔ اور کسی کو یہ عذاب نہیں جھیلنا پڑا، یہ میری اپنی ذاتی جیت لگتی ہے ۔۔ 

پھر یقین آتا ہے ناں کہ شاید رب آپکے لئے وہی چاہتا ہو جو آپ چاہتے ہوں ۔۔

My heart swells with joy and literally drowns in a bowl of dense emotions soup whenever I think of it. Tears, smiles, goosebumps all at once.

A mother won, a faith did the job, someone thought it could happen and it actually HAPPENED!!

The system still wins with such exceptions because rules are always designed to form uniformity and what could be more organized than a child staying with the mom wherever she goes.

I wish you and your son a happy journey warrior ami and also I wish he and you both remember what kind of person you are and you both make sure this version of you never dies!

I am a fan forever… Mama🖤

Good Luck!

پوسٹ کرنے کا مقصد ہے ان ماؤں کو بتانا جن کے بچے سپیشل نیڈز والے ہیں یا پھر وہ جو کہیں بھی چھوڑے نہیں جا سکتے ۔ اللّٰہ آپ سب کی مدد فرمائے!. آمین 
Tags

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !