ٹرانسپلانٹ (افسانچہ) ۔۔۔۔ شاہین کمال

میں پچاس سالہ وجے شرما ہوں جس کے شریر میں اب چونتیس سالہ" انور سین" کا دل ہمکتا ہے. اپنے دل کے ٹرانسپلانت کے بعد میں دوبارہ جیون دھارا میں شامل ہوں اور عجیب بات کہ اب میں پہلے جیسا روکھا اور سڑیل مزاج نہیں رہا.  
آج لنچ کے بعد مجھے اپنی پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی کے لیے تین شارٹ لسٹڈ مہیلاؤں کا انٹرویو کرنا تھا. جیسے ہی دوسرے نمبر والی شریمتی نے کانفرنس ہال میں قدم رکھا ، میرا دل گویا میرے ہاتھوں سے نکلتا چلا گیا. میرے سامنے کھلی فائل پر جلی حروف میں لکھا تھا " مسز سلمیٰ انور سین"

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !