اندھی قربانیاں۔۔۔۔زارا مظہر

کسی خاندان کا سربراہ یا ایک جوان جسے خاندان نے اپنا پیٹ کاٹ کے , برسوں کے سرد گرم سہہ کے پڑھایا لکھایا اور پروان چڑھایا ہوتا ہے اس ایک فرد کے اچانک چلے جانے سے وہ خاندان معاشی طور پہ کم سے کم چالیس سال پیچھے چلا جاتا ہے جو دیگر نقصانات ہوتے ہیں جیسے کسی ماں کا بیٹا کسی بیوی کا شوہر یا کسی بچے کا باپ چلے جانے سے مسائل کا سامنا صرف انکے لواحقین کو کرنا پڑتا ہے ۔۔۔
 وہ اپنی ایموشنل نیڈز سے سرے سے محروم ہو جاتے ہیں بیٹا , شوہر یا باپ اس کا کوئی بھی نعم البدل کہیں نہیں ملتا دوسروں کی نظر میں کوئی کیڑا مکوڑا سا,انسان اپنی فیملی کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہوتا ہے ۔ 

پرائمری کلاسز میں ہماری ایک ہم جماعت تھی جس کے ڈاکٹر والد بھٹو کی پھانسی کے خلاف پروٹسٹ کرنے گئے تھے اور شام تک کسی اندھی گولی کا نشانہ بن کے چار بندوں کے کندھوں پہ واپس آئے تھے ۔۔ وہ بچی جب تک ہمارے ساتھ پڑھتی رہی حواس باختہ ہی رہی کبھی پیریڈ کے دوران پانی پینے جاتی اور وہیں بیٹھے بیٹھے رونے لگتی کبھی واش روم جانے کے بہانے گھنٹہ گھنٹہ واپس نہ آتی ۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ ایک انتہائی باتونی اور چنچل لڑکی تھی ۔۔۔ بریک میں کسی کونے کھدرے میں بیٹھ کے روتی رہتی ۔۔۔ کبھی بھوکی ہوتی تھی کبھی کاپی نہیں کبھی کتاب نہیں کبھی قلم نہیں ۔۔۔ کبھی سیڑھیوں کے نیچے بیٹھ کے سسکیاں بھرتی تھی کہ کاش میرا باپ نہ جاتا ۔۔ پتہ نہیں پھر اس نے پڑھا یا نہیں ۔۔ جانے اب کس حال میں ہوگی ۔۔ ہماری عقل چھوٹی تھی اس کے باوجود تمام کلاس مقدور بھر اس پہ ترس کھاتی ۔۔ اسے اپنے لنچ میں شرکت کی دعوت دیتی وہ نفی میں سرہلا کے آفر مسترد کر دیتی ۔ اپنے ہی جتنے بچوں کے ایک ہجوم کا اپنے اوپر ترس کھایا جانا اس ننھی جان کو کیسا لگتا ہوگا اس کا ننھا بھائی یتیم پیدا ہوا تھا اس کی جوان ماں اور دادی خدا جانے اپنے جذبات پہ بند باندھ کے کیسے کیسے صبر کرتی ہوں گی ۔۔ کہنے کو ایک بندہ مرا تھا لیکن کتنی زندگیاں مر گئیں ۔ 

سیاسی پارٹیاں اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ سے کارکنوں کے خون پی کے توانا ہوتی آرہی ہیں پارٹیز کی خاطر جتنے کارکن شہید ہوتے ہیں کیا آج تک کسی پارٹی نے اپنے شہیدوں یا رضاکاروں یا ورکرز کے لئے کوئی عملی اقدام پریکٹیکل کیا ہے کہ تیس چالیس سال تک اسکے گھر والوں کو صرف ضرورتِ معاش سے بے نیاز کر دے ۔۔ 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !